عشرہ محرم الحرام میں امن و امان ، مسلکی راواداری کیلئے محنت کرنے والے تمام اداروں ،ضلعی انتظامیہ،ممبران امن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مولانا زاہد الراشدی

گوجرانوالہ(حافظ عبدالجبار)عشرہ محرم الحرام بعافیت گزر جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک کی بارگاہ میں سراپا تشکر ہوں، مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں ممبران امن کمیٹی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ امن و امان اور مسلکی راواداری کے لئے محنت کرنے والے تمام اداروں اور شخصیات بالخصوص نوید حیدر شیرازی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، محمد طیب حفیظ چیمہ آر پی او گوجرانوالہ ریجن، محمد طارق قریشی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، ایاز سلیم رانا سی پی او گوجرانوالہ، و متعلقہ افسران، امن کمیٹی کے زمہ دار حضرات اور تعاون کرنے والے تمام دوستوں بالخصوص مولانا پروفیسر محمد سعید احمد کلیروی، حاجی محمد بابر رضوان باجوہ، مولانا جواد محمود قاسمی، مفتی محمد اسلم طارق،مولانا سعید احمد صدیقی، سید علی رضا شاہ، حافظ عبدالجبار ودیگر احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

اجلاس میں حاجی محمد بابر رضوان باجوہ، مولانا جواد محمود قاسمی، مولانا سعید احمد صدیقی، مولانا حافظ امجد محمود معاویہ،حافظ عبدالجبار، محمد بن جمیل، عبدالقادر عثمان ودیگرکی شرکت، مزید انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو اسی طرح اپنے اپنے مسلک پر کار بند رہتے ہوئے، ملکی سلامتی، قومی وحدت اور امن و امان کے بہتر سے بہتر ماحول کے لئے جدو جہد کرتے رہنے کی توفیق سے نوازیں، وطن عزیز کی سلامتی وحدت اور استحکام کی حفاظت فرمائیں اور ہم سب کو وطن عزیز کی صحیح معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حقیقی منزل تک پہنچانے کے لئے پرخلوص محنت کی توفیق سے بہرہ ور کریں آمین یارب العالمین۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی