پارا چنار میں وہ قوتیں فتنہ کھڑا کر رہی ہیں جنہیں امن کی نہیں جنگ کی ضرورت ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (آئی ایم ایم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں وہ قوتیں فتنہ کھڑا کر رہی ہیں جنہیں امن کی نہیں جنگ کی ضرورت ہے۔ کرم ایجنسی میں امن پسند لوگ بستے ہیں۔یہاں اسلحہ کی فیکٹریاں ہیں اور نہ ہی منشیات کے اڈے ہیں۔پارا چنار کے حالیہ پرتشدد واقعات میں بارہ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

پارا چنار پر چاروں طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پارا چنار میں امن و امان کے قیام میں ناکام نظر آتے ہیں۔میڈیا پر پارا چنار کے کشیدہ حالات نہیں دکھائے جا رہے۔حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جنگ کو بلاتاخیر روکا جائے۔کرم ایجنسی میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ انتخابات 2024میں سب نے دیکھا اور سراہا گیا ہے۔ہم نے اتحاد کے لیے بیس ہزار لاشیں اٹھائی ہیں لیکن کبھی اسلحہ نہیں اٹھایا۔ہم پارا چنار میں مکمل امن چاہتے ہیں۔

ضلع کرم سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ضلع کرم جنگ کی آگ میں جل رہا ہے۔ علاقے کے امن کے لیے پارلیمنٹ کے ہر اجلاس میں آواز بلند کرتا ہوں لیکن ایسا لگتا ہے جیسے کوئی سننے کو تیار نہیں۔کرم ایجنسی کے لوگوں پر یہ جنگ زبردستی مسلط کی گئی ہے۔خطے کے عوام کا یہ دو ٹوک فیصلہ ہے کہ کسی دوسری قوت کو کرم ایجنسی میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے انسانی جانوں کا بے دریغ قتل آخر کس کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔

یہ جنگ کیوں چھیڑی گئی ہے ۔ایک دن تمام مسالک مل کر امن مارچ کرتے ہیں اگلے روز نادیدہ طاقتوں کے ذریعے فتنہ برپا کر کے جنگ چھیڑ دی جاتی ہے اور لاشیں گرنے لگتی ہیں۔کئی دنوں سے پارا چنار میں جنگ جاری ہے۔حکومت اپنی رٹ منوانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پارا چنار کے عوام کا واحد مطالبہ ہے کہ وہاں امن قائم کیا جائے ۔ہمارے لوگوں سے جینے کا حق اور سکون نہ چھینا جائے۔پریس کانفرنس میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی رہنما ایم ڈبلو ایم ملک اقرار حسین علوی اور رہنما مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ عیسی امینی ,پروفیسر شبیر سمیت دیگر علماء اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی عہدیداران بھی شریک تھے۔

تازہ ترین

November 28, 2024

موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

November 28, 2024

حکومت نجی شعبے کی ترقی کو اولیت دے، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی

November 28, 2024

کرم کے حالات کا ان کو کافی تشویش ہے نقصان شیعہ, سنی کا نہیں اسلام کااور صوبے کا ہورہا ہے، گورنر کے پی کے

November 28, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عوامی رابطے کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

November 28, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ