لاہور(آئی ایم ایم)حکومت آزاد کشمیر کے سینئر مشیر چودھری ریاض نے کہا ہے کہ آج کے سیاست دانوں کے امام آصف علی زرداری ہیں جو سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔وہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مشیر بشیر ریاض کی لندن میں رہائشگاہ پر صدر آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔تقریب میں، چودھری محمد نذیر, انچارج آر سی سی اےچودھری سجاد نذیر, چودھری اسد نذیر،صدر یوکے محسن باری,جنرل سیکرٹری جاوید بٹالوی،آصف خان,جنید نووا ہاوسنگ سوسایٹی کے اونر سمیت دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے۔
شرکاء نے صدر مملکت کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی، کیک کاٹا اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی درازی عمر کی بھی دعا کی۔چودھری ریاض نے کہا کہ ایک جماعت اگر خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اس کو اپنا رویہ بھی سیاسی جماعت والا رکھنا ہوگا،انتشاری اور فسادی جماعت کی منفی سیاست ملک کے لیے زہر قاتل ہے۔