قومی معیشت جس سنگین بحران کا شکار ہوگئی ہے، شرکائے اجلاس

گوجرانوالہ(حافظ عبدالجبار)گوجرانوالہ کے علماء کرام اور تاجر برادری نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، ٹیکسوں میں روز افزوں اضافہ اور بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف مشترکہ جدو جہد کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے عشرے کے دوران احتجاجی کنونشن منعقد کرکے اس جدو جہد کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا ہے، یہ فیصلہ مولانا علامہ زاہد الراشدی کی دعوت پر مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت شیخ الحدیث پروفیسر حافظ محمد سعید احمد کلیروی نے کی، اور میں تاجر رہنمائوں شیخ محمد افضل جج، شیخ بابر کھرانہ، میاں فضل الرحمن چغتائی، حافظ ہارون راغب میر، میاں محمد اکرم، حاجی محمد شوکت،محمد نعیم بٹ، ملک عبدالرشیدکے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علما ء کرام نے شرکت کی، جن میں حافظ گلزار احمد آزاد مولانا حافظ امجد محمود معاویہ، مولانا جواد محمود قاسمی، مولانا پیر احسان اللہ قاسمی، سید احمد حسین زید،قاضی مراد اللہ خان ،مفتی محمد اسلم طارق، مفتی نعمان احمد ،قاری محمد ریاض ،مولانا نصر الدین خان عمر، مولانا عارف شامی،حافظ عبدالجباربطور خاص قابل ذکر ہیں، مقررین نے کہا ہے کہ قومی معیشت جس سنگین بحران کا شکار ہوگئی ہے، اس سے عام شہری بلکہ متوسط طبقہ کی زندگی بھی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے جبکہ مراعات یافتہ طبقہ مسلسل اپنی عیاشیوں میں مگن ہے۔

شرکاء نے قومی معیشت میں بیرونی مداخلت کا راستہ روکنا اور آئی ایم ایف کے تسلط سے نجات حاصل کرنا اس وقت بڑی قومی ضرورت ہے، جس کے لئے تمام طبقات کو سیاسی و مذہبی دائروں سے بالاتر ہوکر قومی نقطہ نظر سے کردار ادا کرنا ہوگا، مقررین نے آئی پی پیز معاہدوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان معاہدات نے قومی معیشت کو اس مقام تک لانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور اس سے فی الفور نجات قومی تقاضہ بن گیاہے۔

تازہ ترین

November 28, 2024

موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

November 28, 2024

حکومت نجی شعبے کی ترقی کو اولیت دے، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی

November 28, 2024

کرم کے حالات کا ان کو کافی تشویش ہے نقصان شیعہ, سنی کا نہیں اسلام کااور صوبے کا ہورہا ہے، گورنر کے پی کے

November 28, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عوامی رابطے کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

November 28, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ