پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے “حرمت پرچم ” مہم میں اپنی تصویر جاری کردی.انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا پرچم میرا فخر ہے.انہوں نے کہایہ وطن یہ پرچم اور اس مٹی کا ایک ایک زرہ ہمیں اپنے تن من دھن سے پیارا ہے.
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی پرچم کی سربلندی کے لیئے اس ملک کے باسیوں اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں.اس پرچم کے سائے میں پوری قوم متحد ہے اور اسکے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے.