ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں،4 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا.جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا.جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو بھی حراست میں لے لیا گیا.ملزمان کی شناخت محمد جاوید، عبدالجبار، محمد اصغر اور دانیال احمد کے نام سے ہوئی.ملزم محمد جاوید، عبدالجبار اور محمد اصغر وزٹ ویزے پر گنی جا رہے تھے.
ملزمان کے پاسپورٹ پر گنی (Guniea) کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے.ملزمان کا تعلق جھنگ اور لیہ سے ہے۔جبکہ ملزم دانیال احمد کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا.ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا.ملزمان کو گرفتار کر کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا.