ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائی.بیرون ملک جانے والے مسافر سے جعلی ویزے برآمد.جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر کو گرفتار کر لیا گیا.ملزم فلائٹ نمبر FZ 338 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا.ملزم کی شناخت خرم شہزاد کے نام سے ہوئی.ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا.
ملزم کے سامان سےسیشلز کا جعلی پاسپورٹ اور بوسنیا کا جعلی ویزا اسٹیکر برآمد.ملزم کے قبضے سے بوسنیا کے 12 جعلی ویزا اسٹیکرز بھی برآمد .ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اٹلی جانے کے لئے ایجنٹ کو 38 لاکھ روپے ادا کئے.ملزم کو سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 2 ایجنٹوں نے مذکورہ ویزے ساتھ لے جانے کے لئے دیئے۔ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔