2013,2018اور2024میں پیپلز پارٹی کا ووٹ جان بوجھ کر کم دکھایا گیا،گورنر پنجاب

لاہور(آئی ایم ایم)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2013,2018اور2024میں پیپلز پارٹی کا ووٹ جان بوجھ کر کم دکھایا گیا۔انتخابات میں پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ پڑا جوخاص ایجنڈے کے تحت کم دکھایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر بشارت علی کی قیادت میں سنٹرل پنجاب کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نظامت کے فرائض احسن رضوی نے ادا کیے۔ملاقات کے دوران راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،فیصل اباد،لاہوراربن اور روتل،،گوجرانوالہ،سرگودھا،میانوالی،اورساہیوال کے سوشل۔میڈیا ایکٹوسٹ رانا شرافت علی،ڈاکٹر ضرار یوسف،عمار کاظمی،جبار ناصر،بو علی منور،پروفیسر رفیق کھٹانہ،رخسانہ قمر،زینب علی،شاہد شیرازی،کامران بخاری،آفتاب حیدر،سانول صدیق وائیں،معروف ،سید حسنین،یاسر گھمن،شائستہ اسلم ،سکینہ بھٹو نے بھی اظہار خیال اور پارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کی تجاویز پیش کیں گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے سب کیلیے کھلے ہیں۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر خصوصی توجہ اور عزت دی جاتی ہے۔

کوشش ہے کہ پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کو بحال کیا جائے ۔پنجاب تنظیم کے مشورے سے تمام ونگز اور مدر تنظیموں کو بلا رھے ہیں،3بجے کے بعد کوئی بھی بغیر بتائے گورنر ہاؤس آ سکتا ہے۔بہت سارے اضلاع کے کارکن مجھ سے مل چکے ہیں،باقی سے بھی جلد ملیں گے۔انہوں نے بطور خاص احسن رضوی کی رابطہ کاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی ورکر سے زیادتی ہو تو ہمیں بتائیں،گارنٹی دیتا ہوں کہ پارٹی کے کسی کارکن سے زیادتی ہوئی تو برداشت نہیں کرونگا۔صرف سچ بولیں۔ناجائز زیادتی پر گورنر ہاؤس ایکشن لے گا۔

سردار سلیم حیدر نے واضح کیا کہ حکومت کے اتحادی ضرور ہیں مگرآئی پی پیز کے حوالے سے اپوزیشن کر رھا ہوں،غریب آدمی رشوت دئیے بغیر بجلی کا میٹر نہیں لگوا سکتا۔گورنر پنجاب نے مذید کہا کہ پارٹی کے سوشل۔میڈیا کو مضبوط و منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ذاتی پسند نا پسند سے ہٹ کر پارٹی کیلیے ایک دوسرے کی پوسٹیں پسند اور شیئر کریں۔اٹک میں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پیپلز پارٹی سے پیچھے ہے۔کئی کارکنوں کی تیسری نسل پارٹی کا دفاع کر رھی ہے۔گراس روٹ لیول سے آیا ہوں،علاقے کے غریب لوگوں کی دعا سے یہاں بیٹھا ہوں۔جہاں میری سپورٹ کی ضرورت ہو گی،پوری طرح آپکے ساتھ کھڑا رہونگا۔

انہوں نےگورنر ہاؤس آپ کا گھر ہے،کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔پی ٹی آئی کا کارکن بھی ملکر جائیگا چاہے مجھ سے لڑ کر جائے۔پی پی سینٹرل۔پنجاب کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر بشارت علی نے میزبانی پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ۔کیا کہ گورنر ہاؤس میں ہمارا فوکل۔پرسن مقرر کیا جائے۔گورنر ہاؤس میں کارکنوں کے مسائل حل کرانے کیلیے ہیلپ لائن ڈیسک قائم۔کیا جائے اورسوشل۔میڈیا ایکٹویسٹ کیلیے گورنر ہاوس تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی