گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اعجاز سماں، جنرل سیکرٹری ضلع گوجرانوالہ چوھدری ارشاد اللہ سندھو ، طارق محمود مغل کی قیادت میں پیپلز پارٹی ضلع گجرانوالہ کہ عہدے داران ٹکٹ ہولڈر قومی وصوبائی اسمبلی کی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی سے کمیٹی روم ڈی سی آفس میں خصوصی میٹنگ پیپلز پارٹی ضلع گجرانوالہ کے عہدے داران و ٹکٹ ہولڈران نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کو اپنے اپنے حلقہ میں درپیش مسائل شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز دیں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہنے جاری ترقیاتی سکیموں اور بڑے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور آئندہ ترقیاتی سکیموں اور بڑے منصوبوں میں مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی کے عھدیداران اور ٹکٹ ھولڈران کو شامل کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
میٹنگ میں عہدیداران اور ٹکٹ ھولڈران میں اعجاز سماں، چوھدری ارشاد اللہ سندھو چوھدری، محمد مالک ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر فیصل چوھدری ،خواجہ انوار احمد شیخ، طاہر اقبال چیمہ ایڈووکیٹ، رانا شبیر حیدر مبارک ایڈووکیٹ ،رانا عامر افتخار ایڈووکیٹ علی، اصغر ورک ایڈووکیٹ، طارق محمود مغل، رانا محمد حنیف، افضال انقلابی، ایوب مہر، جبار منج، ڈاکٹر ریاضت جٹ، میاں راشد طفیل، ڈاکٹر شیر علی انصاری، لطیف اصغر خاں، شہزاد سنگیالوی، محمد رضوان ،لالا فاروق و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شبیر بٹ اے ڈی سی جی گوجرانوالہ اے سی صاحبان بھی موجود تھے۔