جہلم(آئی ایم ایم)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد، عملہ کو بریفنگ.میٹنگ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ مسعود مظہر اور دیگر افسران نے شرکت کی،بعد ازاں منظم جرائم کے خاتمہ اور منظم گینگز کے خلاف موثرحکمت عملی اور کریک ڈاؤن کے حوالہ سے عملہ کو بریفنگ.
ڈی پی او جہلم نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے. میٹنگ کے دوران سنگین مقدمات کی سراغ رسانی اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے خصوصی ٹاسک دیے گئے.انسداد جرائم اورسنگین مقدمات میں ملوث منظم گروہوں کی نشاندہی، سراغ رسانی اور جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ مناسب حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اپنے ٹاسک کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہاری مجرمان، ڈکیت گینگز اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون کو یقینی بنایا جائے.