راولپنڈی(آئی ایم ایم)ایس ایچ او ٹیکسلا راجہ گلتاج کی زیرنگرانی واجد بھٹی سب انسپکٹر کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث عزیز اللہ گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل، 09 موبائل فون اور مسروقہ رقم 73 ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث عزیز اللہ گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عزیز اللہ، آصف اور زین شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 09 موبائل فون اور مسروقہ رقم 73 ہزار روپے برآمد ہوئی، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔