ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد عبد القادر قمر کی زیر صدارت اجلاس۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ و دیگر افسران کی شرکت۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کو کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ نے سال 2023 سے زیر التواء انکوائریوں اور مقدمات کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔
زیر التواء مقدمات خاص طور پر ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔ڈائریکٹر گجرانوالہ زون نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلرز اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔عبدالقادر قمر نے کہا کہ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون نے کہا کہ شہریوں کے مال اور جان کی حفاظت کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔