ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کاروائی.سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار.ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا.ملزم علی شمشاد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا.ملزم سال 2023 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا.
ملزم کے خلاف تھانہ رنگ محل لاہور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا.ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی.