ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کی بڑی کاروائی.آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار.ملزم عدنان اقبال کو کرک سے گرفتار کیا گیا.ملزم نے شکایت کنندہ کے گھر والوں کی تصاویر وائرل کیں۔ملزم نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔ملزم نے فیس بک اور ٹک ٹاک پر جعلی اکاونٹ بنا رکھے تھے۔
ملزم مذکورہ اکاونٹس پر متاثرہ کا قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرتا تھا.ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا.ملزم سے 2 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے.ملزم کے زیر استعمال موبائل فونز سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاونٹس اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔