ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائیاں،جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار.نجیب اللہ نامی افغان شہری کو طورخم بارڈر پر گرفتار کیا گیا.ملزم نجیب اللہ کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کیا گیا.ملزم کے پاس سے افغان تذکرہ بھی برآمد.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم چمن بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوا.ملزم نے کوئٹہ میں مقیم قاری حافظ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کئے.
ملزم کی نشاندھی پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل 5 مزید افغان شہریوں عثمانیہ ہوسٹل پشاور سے گرفتار کر لیا گیا.ملزمان کے قبضے سے مختلف پاکستانی شناختی کارڈز ، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے بھی برآمد.ایجنٹ کی گرفتای کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کر کے سعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے.نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا.