انسانی سمگلنگ،انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کی کاروائی.وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.جاری کاروائیوں میں صدر کراچی سے انسانی سمگلر گرفتار.گرفتار ملزم کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی.
ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورنے میں ملوث تھا.ملزم نے شہری کو دوبئی ملازمت کے لیے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے.ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے