راولپنڈی(آئی ایم ایم)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر رواں ماہ راولپنڈی پولیس کی منظم و متحرک گینگز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،رواں ماہ کے دوران اب تک 13 منظم و متحرک گینگز کے 32ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ 01 کار، 48موٹرسائیکل، 13لاکھ روپے سے زائد مسروقہ رقم اور18موبائل فونز برآمدہوئے،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، سریا، اسلحہ سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئیں،رواں ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 60ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے ڈیڑھ من سے زائد چرس اور 04کلو سے زائد ہیروئن برآمدہوئی، ملزمان سے 300لیٹر سے زائد شراب بھی برآمد ہوئی.
رواں ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 80ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے40پسٹل، 06 کلوشنکوف،16رائفلیں اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس، منظم گینگز، منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین فرض ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔