ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کاروائی.جعلی ادویات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف شیر شاہ میں کارروائی.ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ کارروائی میں لاکھوں مالیت کی مشتبہ ادویات، مشینری اور دیگر آلات برآمد .رہائشی علاقے میں قائم ادویات ساز فیکٹری میں جعلی ادویات کی تیاری اور پیکنگ ہو رہی تھی.مذکورہ جعلی فیکٹری سے بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات برآمد کر لی گئیں.چھاپے کے دوران انجیکشنز، ادویات اور خام مال کی بڑی کھیپ پکڑی گئی.چھاپے کے دوران ادویات کی خالی بوتلیں، خالی کیپسولز اور پیکنگ بکسسز برآمد.
چھاپے کے دوران فیکٹری کے مالک مجیب الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا.گرفتار ملزم کے مطابق ھعلی ادویات مختلف شہروں میں سپلائی کی جارہی تھیں.کارروائی میں ادویات کی پیکنگ کے لئے زیراستعمال آلات اور مشینری بھی برآمد کی گئی.بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے پاوڈر اور لیکویڈ برآمد. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا.دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.