ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا

اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا.ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی زیر صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس.اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران کی شرکت.ڈی جی ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی کریک ڈاون پر بریفننگ دی گئی.رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 459 چھاپہ مار کاروائیاں کیں.

بریفنگ میں تفصیل سے بتایا گیا کہ 468 مقدمات درج کر کے 566 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال کے دوران 80 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔ رواں سال کے دوران پشاور زون نے 211, لاہور زون نے 79, کوہاٹ زون نے 27 گجرانوالہ زون نے 60, فیصل آباد زون نے 45, ملتان زون نے 36 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسلام آباد زون نے 8, کراچی زون نے 48, حیدرآباد زون نے 25 اور بلوچستان زون نے 27 ملزمان کو گرفتار کیا۔ چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ برآمد کی گئی کرنسی میں 525055 امریکی ڈالر، 19 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل۔ برآمد کی گئی کرنسی میں 72 کروڑ 11 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل۔ ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والے ملزمان کے انٹرپول کی مدد سے ریڈ نوٹسسز جاری کروائے جائیں۔ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے جائیں۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ