جعلی ادویات، ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائی.کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے ضمانت منسوخ ہونے پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا.وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر جعلی اور ممنوعہ ادویات کی تیاری اور خریدو فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.جاری کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار.ملزمان کی شناخت قاضی زاہد اصغر اور قاضی عبد الوحید کے نام سے ہوئی.
ملزمان کو ڈرگ کورٹ پشاور سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا.ملزمان جعلی ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث پائے گئے.ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج تھا.ملزمان کو گرفتار کر کے پشاور سے ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا.مزید تفتیش جاری ہے.