راولپنڈی (آئی ایم ایم) جاتلی پولیس کی کاروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان گرفتار،اشتہاریوں اکبر اور عنصر نے دو ماہ قبل ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے حفیظ کو قتل کردیا تھا، فائرنگ سے مدثر، وحید اور سفیر زخمی بھی ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان اکبر اور عنصر کو گرفتار کرلیا، اشتہاریوں اکبر اور عنصر نے دو ماہ قبل ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے حفیظ کو قتل کردیا تھا، فائرنگ سے مدثر، وحید اور سفیر زخمی بھی ہوئے تھے.
اشتہاری مجرمان واقعہ کے بعد روپوش ہو گئے تھے جنہیں ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا، اشتہاری مجرمان کے 04 ساتھی قدیر، شبیر، زمان اور تنویر کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے جاتلی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔