راولپنڈی(آئی ایم ایم) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ یاسر محمود اے ایس آئی نے قتل کے سنگین جرم کے مرتکب اشتہاری مجرم اور عمران شوکت اے ایس آئی نے عدالتی مفرور کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ جبکہ ثاقب محمود سب انسپکٹر اور یاسر محمود اے ایس آئی نے مختلف کاروائیوں میں02 عدد 30 بور پسٹل معہ 09 زندہ روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواۓ اور سب انسپکٹر وسیم انتصار نے گمشدہ شدہ بچے کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔