کُرم یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کے زیرِ نگرانی ضلع کرم میں طویل بدامنی، جاری دہشتگردی، انتہاء پسندی کے خلاف دھرنا جاری

اسلام آباد (آئی ایم ایم) کُرم یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کے زیرِ نگرانی ضلع کرم میں طویل بدامنی، جاری دہشتگردی، انتہاء پسندی و شدت پسندی، مسلکی منافرت، مذہبی اہانت، زمینی تنازعات کے حل نہ ہونے اور سلسلہ وار خونریز جنگوں کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سبزہ زار پر اہلیانِ ضلع کرم کا احتجاجی دھرنا آج گیارہواں دن بھی جاری رہا۔اس موقع کرم یکجہتی کمیٹی کے ترجمان شبیر ساجدی نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام اور نسلِ انسانی کے بچاؤ کی خاطر ہمارا پرامن جدوجہد اور احتجاجی تحریک کا سلسلہ بنیادی مطالبات کے پورا ہونے تک انشاءاللہ بدستور جاری و ساری رہے گا، طویل بدامنی، جنگ و خونریز فسادات، کھلم کھلا شدت پسند رویوں کے اظہار، اشتعال انگیز بیانات، زمینی تنازعات اور حکومتی مجرمانہ غفلت نے ضلع بھر کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، شدت پسند و انتہاء پسند عناصر، تخریبی سرگرمیوں اور مٹھی بھر دہشتگردوں نے ضلع کرم کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل حسین حسینی نے کہاکہ ضلع کرم میں روز امن کا گلا گھونٹا جبکہ بدامنی کو فروغ دیا جاتا ہے، ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کسی نہ کسی طرح مختلف ناموں اور حیلے بہانوں کے ذریعے جنگ کا آغاز کرا کر ضلع بھر میں پھیلا دیا جاتا ہے، جو درجنوں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کا باعث بنتا ہے، امن جرگوں، وعدوں اور حکومتی دعووں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور انسانی معاشرہ ایک قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید زاہد حسین کاظمی نے کہا ضلع کرم کی آواز دبانا، شر پسندوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور شرپسندی پھیلانے کو فروغ دینا ایک معمول بن چکا ہے، جو ہر لحاظ سے قابلِ مذمت اور لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے شیعہ سنی اتحاد اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت ملک بھر میں شیعہ سنی منافرت نہیں چاہتے۔

اس موقع پرسابق آئی اجی سید ارشاد حسین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے در و دیوار گواہ ہیں کہ ہم بارہا ریاستِ اور حکومتِ وقت سے امن کی بحالی اور جملہ تنازعات کے پرامن حل، لینڈ کمیشن کی فعالیت، ریونیو ریکارڈ، سابقہ فیصلہ جات و امثلہ جات کی روشنی میں حقدار کو حق دلانے اور مذموم کرداروں کو لگام دینے کی بات کرتے چلے آ رہے ہیں مگر اس کے باوجود حکومتی خاموشی اور ریاستی لاتعلقی سمجھ سے بالاتر ہے۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے رہنما زاکر نوروز، کرم کے رہنماوں سید محمد شاہ، سید کاظم حسین، عامر طوری، پروفیسر شبیر حسین اور دیگر پختون رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نےضلع کرم میں جاری بدامنی اور زمہ داروں کی بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم بارہا حکومت سے راست اقدام اٹھانے کا پرزور مطالبہ کر چکے ہیں، مگر اربابِ اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے میں بدمست ہیں۔

کرم یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے احتجاجی دھرنے کو گیارہ روز ہو گئے مگر تاحال خاطر خواہ شنوائی اور حوصلہ افزاء کاروائی عمل میں نہیں آ سکی، جو ریاست کی سوتیلی ماں جیسے سلوک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔الغرض! ہم کرم یکجہتی کمیٹی اسلام آباد آج ایک بار پھر تجدیدِ عہد کرتے ہوئے اس عزم کے اظہار کا اعادہ کرتے ہیں کہ ضلع کرم میں مستقل امن کی بحالی، زمینی تنازعات کے پرامن حل، سازشی منصوبہ سازوں کو بے نقاب اور شر پسند عناصر کا راستہ روکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ