اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں.جعلی سفری دستاویزات کی بنیاد پر 3 مسافر گرفتار.گرفتار ملزمان میں زاہد پرویز، قاسم رضا اور ضیغم عباس شامل.ملزم زاہد پرویز فلائٹ نمبر GF-769 سے یونان جا رہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا VVOC کارڈ جعلی نکلا.ملزم نے مذکورہ کارڈ اپنے دوست سے حاصل کیا تھا۔ملزم قاسم رضا فلائٹ نمبر PK746 سے سعودیہ عرب سے پاکستان آیا تھا.ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا اسٹیکر لگا ہوا تھا.ملزم نے سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مسعود شفیع نامی ایجنٹ سے 40 لاکھ کے عوض مذکوہ ویزا حاصل کیا تھا۔جبکہ ملزم ضیغم عباس فلائٹ EK620 سے پاکستان آیا۔دوران امیگریشن ملزم کا ساوتھ افریقن پاسپورٹ جعلی پایا گیا۔ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا.مزید تفتیش جاری ہے.