راولپنڈی(آئی ایم ایم)صدر ڈویژن پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان ولید اور عدنان کو گرفتا ر کر لیا، روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عبدالصمد کو گرفتار کرلیا.
اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادالوئی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔