اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے کا جعلی اے ایس آئی گرفتار.سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی.ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن .چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار.ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا.ملزم خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا.ملزم خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔ملزم کی شناخت محمد جابر کے نام سے ہوئی.
ملزم کو جناح گارڈن اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم طالبات کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے. ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا.ملزم گزشتہ کئی ماہ سے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.