اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے کوہاٹ زون،حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار.ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ کی کاروائی.حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن.حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار.ملزم مہتاب عالم کو ہنگو کے علاقے ڈوابہ سے گرفتار کیا گیا.ملزم حوالہ ہنڈی کے گھناونے جرم میں ملوث ہے.
چھاپے کے دوران ملزم سے 8 لاکھ 3 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد.ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.