ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل فرانزک لیب کا افتتاح

اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل فرانزک لیب کا افتتاح.بارڈر کنٹرول اینڈ رسک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی اہم پیش رفت.ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل لیب کا افتتاح کیا.ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے رسک اینالسز یونٹ اور ٹیکنیکل لیب میں رکھے گئے آلات کا معائنہ کیا.فرانزک لیب کا قیام ڈینش وزارت خارجہ اور رسک اینالسز یونٹ کا قیام یورپی یونین اور آسٹریا کی مالی معاونت سے عمل میں لایا گیا.ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں فرانزک لیب اور رسک اینالسز یونٹ کو آئی سی ایم پی ڈی نے مکمل کیا .آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، اور پشاور ایئر پورٹ پر سیکنڈ لائن اور ہیڈکوارٹرز میں تھرڈ لائن بارڈر کنٹرول نظام کو نصب کیا گیا ہے۔

اس نئے نظام کا مقصد بارڈر کنٹرول کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا ہے، تاکہ غیر قانونی ہجرت کو روکا جا سکے.ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں رسک اینالیسس یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو انٹیلی جنس پر مبنی بارڈر مینجمنٹ کی طرف ایک انقلابی قدم ہے.اس یونٹ کا مقصد ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی، خطرات کی بہتر تفہیم، وسائل کی مؤثر تقسیم اور بدلتے ہوئے چیلنجوں کے مطابق فوری ردعمل دینا ہے.اس موقع پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن ، اور ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن کے علاوہ ڈائیریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم اور ایف آئی اے کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی.

تقریب سے ڈاکٹر سباسٹین لوریون، ٹیم لیڈ، گورننس اور ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ ای یو ڈی، پاکستان ، آئی سی ایم پی ڈی کی سلک روٹس کے لیے ریجن کی سربراہ ماریجا راؤس، پاکستان میں ڈنمارک کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن پیٹر ایمل نیلسن اور پاکستان میں آسٹریا کے سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز، جناب ہانس میچور نے بھی خطاب کیا.افتتاحی تقریب سے ڈی جی ایف آئی اے نے بھی خطاب کیا اپنے خطاب میں ڈی جی ایف آئی اے نے رسک اینالسز یونٹ اور تھری لائنز بارڈر کنٹرول کانسیپٹ کے قیام میں تعاون کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا.

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی ہجرت پاکستان کے لیے اقتصادی، سماجی اور سیاسی مسائل کا باعث بن رہی ہے۔غیر قانونی ہجرت نے ریاست کے لیے لیبر مارکیٹ میں خلل پیدا کیا ہے اور بارڈر کنٹرول کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا ہے۔ غیر قانونی ہجرت کا مسئلہ صرف تعاون اور مشترکہ کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے بارڈر کنٹرول انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے آئی سی ایم پی ڈی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا.ان پیش رفتوں کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تربیت، جدت اور مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے۔اپنے اختتامی کلمات میں ڈی جی ایف آئی اے نے ایف آئی اے کے ساتھ سٹیک ہولڈرز بشمول آئی سی ایم پی ڈی، یورپی یونین، ڈنمارک اور آسٹریا کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا.

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ