اسلام آباد(آئی ایم ایم)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔جاری کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔اشتہاری ملزم غلام محمد انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے۔ملزم کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے بھاری رقم کے عوض اپنے پاسپورٹ پر مسافر کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی تھی۔
مذکورہ مسافر کو دوران امیگریشن گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملزم غلام محمد کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔