اسلام آباد(آئی ایم ایم)حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار ، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کاروائی۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار۔ملزم بہزاد عالم کو کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا۔ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
چھاپے کے دوران ملزم سے 10 کروڑ 24 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد۔ملزم سے 51850 امریکی ڈالر, 1500 آسٹریلین ڈالر اور 250 درہم بھی برآمد۔ملزم بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔