اسلام آباد(آئی ایم ایم)تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری۔کوئٹہ میں واقع ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب سے 2 منشیات فروش گرفتار.ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلوگرام آئس اور 40 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔پشین کے رہائشی ملزم کو یونیورسٹی کے قریب واقع ہوٹل سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔پشین کے رہائشی دوسرے ملزم کو یونیورسٹی سے متصل رہائشی علاقے سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔
دوران تفتیش دونوں ملزمان کا یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں انسدادِ منشیات آپریشنز جاری ہیں۔نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔تعلیمی اداروں کو محفوظ بنانے کیلئے قوم کا تعاون ناگزیر ہے۔