جہلم(آئی ایم ایم)ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی.ریکارڈ یافتہ فیصلو ڈکیت گینگ گرفتار.چھینی گئی رقم،موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد.تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان فیصل شہزاد اور اکرام علی کو گرفتار کر لیا.ملزمان سے دوران واردات چھینی گئی رقم08لاکھ 55ہزار روپے،02عدد موٹر سائیکل،موبائل فون برآمد.
ملزم فیصل سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ ریوالور 32بورجبکہ ملزم اکرام سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے.ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے.