راولپنڈی(آئی ایم ایم)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار۔ مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 24 ہزار روپے برآمد۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں اسماعیل، شعیب اور عمران شامل ہیں۔
ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا ہے کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔