کراچی(آئی ایم ایم)کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی جناب باسط مقصود عباسی کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ ممکنہ طور پر بذریعہ بس بلوچستان سے ممنوعہ میراجوانہ (ویڈ) منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی .اس خفیہ اطلاع پر کلکٹر انفورسمنٹ نے ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ ASO جناب محمد رضا نقوی صاحب کو فوری طور پر اس ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں جنھوں نے آر سی ڈی ھائے پر قائم موچکہ چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے کو بلوچستان سے آنے والی تمام بسوں اور کوچز کی نگرانی اور مکمل۔تلاشی کے احکامات جاری کئے.گزشتہ روز بلوچستان سے آنے والی الممتاز کوچ (بس) رجسٹریشن نمبر C385 کو روک کر اس کے سامان اور بس کی تلاشی لی جس کہ نتیجہ میں عمران نامی مسافر کے سامان سے 3 کلو گرام میراجوانہ ویڈ منشات جس کی مالیت 27 لاکھ روپے ھے برآمد ہوئی جس کو تحویل میں لے کر ضبط کیا ہے.
مسافر کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ۔درج کر کے باظابطہ گرفتار کر لیا ھے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جارھی.پاکستان کسٹمز نے ملک کو منشیات سے پاک رکھنے کا اعادہ کیا ھوا ھے اور مستقبل میں بھی ملک کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے ایسی کوششوں کی بیخ کنی جاری رکھی جائیں گی.