اسلام آباد(آئی ایم ایم)خاتون کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار.ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی.سنگین جرائم کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار.ملزم غلام عباس کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ملزم گزشتہ 5 سال سے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا.ملزم کے خلاف سال 2019 میں تھانہ جناح روڈ، گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا.ملزم خاتون کے اغواء میں ملوث تھا.
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے گجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا.ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی.جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔