اسلام آباد(آئی ایم ایم)جعلی کینیڈین پاسپورٹ پر مسافروں کو بیرون ملک بھجوانے کا معاملہ.جعلی کینیڈین پاسپورٹ پر بیرون ملک بھجوانے کے معاملہ پر پیش رفت – ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کاروائی.جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کا سہولت کار چھاپہ مار کاروائی میں گرفتار .ملزم محمد رحیم ذکی کو چھاپہ مار کاروائی میں گلستان جوہر کراچی سے گرفتار کیا گیا.ملزم کو پہلے سے گرفتار امیگریشن اہلکار محمد عدنان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا.اس سے قبل 2 مسافروں کو ایف آئی اے اہلکار سمیت گرفتار کیا گیا تھا.
ملزم جعلی دستاویزات پر مختلف پروازوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا.ملزم ائیر پورٹ پر گراونڈ سروس مہیا کرنے والی نجی کمپنی کا ملازم ہے.ملزم نے ساتھی ملزم عدنان سے سہولت کاری کے عوض 1 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے.ملزم نے مذکورہ رقم بینک اکاونٹ میں وصول کی۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.