اسلام آباد(آئی ایم ایم)انسانی سمگلنگ،ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی .وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن.جاری کاروائیوں میں غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار .ملزم محمد مطاہر کو چھاپہ مار کاروائی میں جوہر موڑ کراچی سے گرفتار کیا گیا.ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا.ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے.
ملزم نے متاثرہ شہری سے مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے وصول کیے.ملزم نے شہری کو لاکھوں روپے کے عوض جعلی سفری دستاویزات مہیاء کیں.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع.