اسلام آباد(آئی ایم ایم)کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار ، 497 نازیبا ویڈیوز برآمد.ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کاروائی.کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار.وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن.ملزم کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی.ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پایا گیا.ملزم کے خلاف کاروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی.ملزم بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا.ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔
ملزم نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیوز بھی بنائیں.ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے۔ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا.چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 04 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی.ملزم سے ضبط شدہ الیکٹرانک آلات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر/ویڈیوز بھی شامل تھیں.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.