کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے رسمی گھنٹہ بجا کر کیا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کراچی میں پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی لچک کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔
کراچی میں منعقد تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا کلیدی کردار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ مشکل مالی صورت حال میں بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مالی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت کی کوششوں سے ڈالر 284 پر آگیا ہے۔ ان تمام سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں جن کا پاکستانی معیشت کی بہتری میں کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مثبت اشارہ ہے، ایسے معاشی نظام کے لیے کوشاں ہیں جس کے ثمرات سے ہر طبقہ مستفید ہوسکے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، آج کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 221 پر آ گیا جبکہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نگران وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تمام اسٹیک ہولڈرز کو معیشت کی بحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔حکومت سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت فراہم کرتی رہےگی۔
نگران وزیراعظم کامزیدکہنا تھا کہ رواں مالی سال ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کاسامنارہا، آئی ایم ایف اسٹینڈبائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتمادآیا، ایسے معاشی نظام کیلئےکوشاں ہیں جس کے ثمرات سے ہرطبقہ مستفیدہو۔
مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم نے پاک چین دوستی اسپتال کا افتتاح کردیا