اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےجمعہ کو سول سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات کرنیوالوں میں احمد فراز خان ایڈووکیٹ، بیرسٹر سیف اللہ غوری، بلال طارق خان، ڈاکٹر عبدالمہیمن ، ڈاکٹر ماریہ حامد، ڈاکٹر سلمی ملک، فہیم سردار، حافظ محمد طاہر، ہما فواد،جہانزیب درانی ،کنول ملک، لبنی بھایت، احسن طاہر، جاوید اختر، پیر محمد انور جنید،راجہ محمد خان،ثانیہ کامران، شہباز ظہیر، شمامۃ الامبر ارباب، بلند سہیل، کشف احمد، طلحہ رحمانی، اسامہ ملک، عثمان اقبال ہندل،یوسف مفتی شامل تھے ،ملاقات میں اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پربھی تفصیلی غوروخوض کیاگیا،اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سول سوسائٹی کے وفد نے ملکی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء سے آگاہ کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو ان کے شعبوں میں خدمات اور کارکردگی کو سراہا۔
مزید پڑھیں: بلاول کی مقبولیت سےخائف ہوکرمخالفین گھروں میں چھپ گئے، سید نیئرحسین بخاری