لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دنیا بہت آگے چلی گئی ہم بہت پیچھے رہ گئے، افسوس کرنا چاہئے کہ ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں ہیں۔
نواز شریف نےلاہور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2017میں سی پیک منصوبہ پر تیزی سے کام جاری تھا،ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، مخالفین حسد کرتے تھے کہ ہم دوبارہ اقتدار میں آجائیں گے۔
نواز شریف نے کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر رکا کیوں۔پاکستان سے زیادتی کی گئی، ازالے کا وقت آرہا ہے،ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، دنیا بہت آگے چلی گئی ہم بہت پیچھے رہ گئے، افسوس کرنا چاہئے کہ ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں ہیں، قوم جانتا چاہتی کہ ملک کا حشر نشر کیوں کیا گیا ، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ترقی کرتے ملک کو کیوں روکا گیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے،پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا ، ذاتی ترقی کیلئے نہیں عوامی فلاح کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی ہمیں پاکستان کی خدمت عبادت کی طرح کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں: عمران نہ نواز،پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنارہی ہے ،بلاول بھٹوزرداری