اسلام آباد(ویب ڈیسک ) این اے 89 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ، حامی پرجوش ۔
رپورٹ کے مطابق این اے 89 میانوالی میں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے ہیں ۔ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان میانوالی ، اسلام آباد اور لاہور کے حلقوں سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: مودی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا اختیار حاصل کرلیا