پشاور: اے این ایف، کورئیر کمپنیوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مابین اجلاس کا انعقاد ہوا. اجلاس ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف خیبرپختونخوا میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اے این ایف خیبرپختونخوا نے کی۔ کمپنیوں کو حکومتی قوانین اور قواعد کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ کمپنیز کی جانب سے حکومتی قواعد کی مکمل پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ کمپنیاں اپنے آر اینڈ ڈی کے حوالے سے جانچ پڑتال کے عمل کو مؤثر بنائیں۔ کمپنیاں اسکیننگ اور شیپر کا تفصیلی ریکارڈ رکھنے کیلئے میکنزم تیار کریں۔کمپنیوں کے اس عمل کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ کمپنیاں مقدمات کی تفتیش اور بیک ٹریکنگ میں تعاون کریں۔ شرکاء نے اے این ایف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔