لاہور(سٹاف رپورٹر) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 کارروائیوں کے دوران 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 85 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزم بذریعہ پرواز نمبر PA-470 سعودی عرب کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر PA-079 بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ قلعہ عبداللہ میں گھر سے 2000 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔
موٹروے پر سیال موڑ انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 205.2 کلو افیون اور 289.2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ یونیورسٹی روڈ پشاور پر 3 ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔
مزید پڑھیں: منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اے این ایف خیبر پختونخواہ کے اقدامات
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔