غزہ میں انسانیت کے قتل نے نئے سال کی خوشیوں کو سوگوار کر دیا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد/ کراچی (عامر رفیق بٹ)سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دنیا میں امن کے لئے دعا کی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ اس وقت غزہ میں انسانیت کے قتل نے نئے سال کی خوشیوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے مظالم کے شکار ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں ہر طرح کی شدت پسندی اور عدم برداشت کی سوچ کو شکست دے کر امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کا سامنا کر رہا ہے۔ بیروزگاری اور مہنگائی نے نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 8 فروری میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی عدالت میں حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ آصف علی زرداری نے دعا کی کہ 2024ءکا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لئے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس کے افسران اور جوانوں کی محنت اور قربانی سے پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات جیت کر ملک سے بھوک، بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کرے گی۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی