لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے 25 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند جبکہ تمام مارکیٹیں، دوکانیں اور ریسٹورینٹس ہفتہ اور اتوار کو 3 بجے کے بعد کھل سکیں گی،پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤکا نوٹیفیکیشن جار ی کردیا ۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سموگ کے باعث پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے، تمام دفاتر ہفتہ کو 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے،گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے،ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں بھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ۔ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چینوٹ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات، پی ٹی آئی رینما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد
نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام مارکیٹیں، دوکانیں اور ریسٹورینٹس ہفتہ اور اتوار کو 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے،میں تمام دفاتر ہفتہ کو 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔