نوجوانوں سے پوچھتی ہوں کہ لیپ ٹاپ چاہیئے یا پیٹرول بم، مریم نواز

خانیوال(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا ذمہ دار نوازشریف اور ن لیگ ہیں، سیاست میں اتارچڑھاؤ اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل میں میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، خانیوال کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے خانیوال کے ریلوے گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ خانیوال والے سردی میں بھی سب کو مات دے دیں گے، ثابت ہوگیا کہ خانیوال کے عوام اور قیادت میدان چھوڑ کر نہیں بھاگی، اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل میں میدان چھوڑ کر نہ بھاگے۔

مریم نواز نے کہا کہ خانیوال کےعوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا، 2018 میں آرٹی ایس سسٹم بند کرکے ن لیگ کو شکست دی گئی، مشکل ترین حالات میں بھی کوئی لیگی ہمیں چھوڑ کر نہیں گیا، آج پی ٹی آئی کے لوگ پریس کانفرنس کرکے بھاگ رہے ہیں، کیا نوازشریف نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کردو، کیا نوازشریف نے کہا کہ جعلی پارٹی انتخابات کراؤ، آج میدان میں ن لیگ کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا نوازشریف نے نکالے جانے پر جھوٹا سائفر لہرایا، کیا نوازشریف نے کوئی قومی راز فاش کیا، نوازشریف نکالے جانے پر چپ چاپ گھر چلا گیا، کیا نوازشریف نے جھوٹا پلسٹر چڑھایا، ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن میڈیا کے سامنے ہوتے ہیں، شیر کا انتخابی نشان جعلی انٹراپارٹی الیکشن پر نہیں لیا گیا تھا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ چوری اور جعل سازی کرکے کہتے ہو سازش کی گئی، نوازشریف تم سے انتقام نہیں لے رہا، نوازشریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، اب تم لوگ اپنی مظلومیت کارونا نہ رو، نوجوانوں سے پوچھتی ہوں کہ لیپ ٹاپ چاہیئے یا پیٹرول بم، ملک بھر میں نوازشریف کے منصوبے موجود ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ملک کو سنوارنے اور بنانے والا نوازشریف ہے، نوازشریف عوام کی خدمت کے لیے مضبوط حکومت چاہتے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی پھرکم ہو، نوازشریف کا بیانیہ اور منشور خدمت اور ترقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں خدمت کے نشان نوازشریف کا بیانیہ ہیں، پاکستان کی ترقی کاضامن نوازشریف ہے، عوام 8 فروری کو ن لیگ کو ووٹ دیں، عوام شیر پر ٹھپہ لگا کر اپنی ترقی پر ٹھپہ لگائیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) آج خانیوال کے ریلوے گراؤنڈ میں حلقہ این اے 145 اور پی پی 211، 206 کے لیے انتخابی مہم کے تحت جلسہ کررہی ہے۔

جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز کے خطاب کے لیے ریلوے گراؤنڈ میں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

خانیوال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 145 سے محمد خان ڈاہا جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے پی پی 211 سے رانا سلیم حنیف اور پی پی 206 سے اسامہ فضل ن لیگ کے امیدوار ہیں۔

جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی اور مقامی قیادت کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی