راولپنڈ ی(سٹاف رپورٹر)ترجمان راولپنڈی پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جیولر شاپ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے 02 خطرناک ڈاکو گرفتار کرلیے ۔ ڈاکوئوں نے واردات کے دوران چوکیدار کو فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا۔ ڈاکوئوں سےساڑھے گیارہ تولے طلائی زیورات، 11 لاکھ کیش اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد بھی برآمد کرلئے گئے،گرفتار ملزمان میں قاسم اور حیدر شامل ہیں،ملزمان جڑواں شہرہوں میں رابری، نقب زنی جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ایس پی پوٹھوہار نےایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
مزید پڑھیں: اداروں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو: مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری