لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اختیارات سے تجاوز کے مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہی نے محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری تقرری میں اختیارات سے تجاوز نہیں کیا۔ محمد خان بھٹی اس مقدمہ سے ڈسچارج ہوچکا ہے، عدالت پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت کو منظور کرے۔
عدالت نے اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان متحد اور یکسو ہے، شہباز شریف
اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی تعینات کرنے پر پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔