’ بلاول وزیراعظم کے امیدوار ہیں، زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے‘،خورشید شاہ

سکھر(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہےکہ آصف زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، جو آصف زرداری نےکہا ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، فیصلہ سی ای سی کرتی ہے، اگر آصف زرداری اعلان کردیں گے تو طریقہ کار تبدیل ہوجائے گا، اس تناظر میں آصف زرداری نے ایسا کہا ہے کہ وہ امیدوار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے 2014 میں سلوگن دیا تھا ووٹ کو عزت دو، کیا آپ دے رہے ہیں؟ آپ کے لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، یہ ووٹ کو عزت دو والا نہیں پارٹی کا مسئلہ ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی سیاست کرتے ہیں اور ہمارے لیڈرز نے جو وعدے کیے وہ مکمل کیے ہیں، کوئی اور جماعت بتا دے کہ اس نے اپنے منشور پر عمل کیا ہو۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں رہی اب ووٹ کیلئے جارہی ہے تو کچھ ڈرامہ تو کرے گی، کراچی ہمارا اور ہم کراچی کے ہیں۔

مزید پڑھیں: زرداری اور بلاول بھٹو کی بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت

پی پی رہنما نے فری فیئر انتخابات کو الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج قرار دیا۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ